61

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کا پولیو کیمپ کا دورہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع سینٹرل : ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پولیو مہم کے سلسلے میں سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے تیسرے روز مختلف پولیو کیمپوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود پولیس اہلکاروں اور پولیو ورکرز کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

گودھرا UC-10 میں ایس پی نیو کراچی ڈویژن اور ایس ڈی پی او نیو کراچی سمیت ایس ایچ او تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا بھی بھی ہمراہ تھے-

اس موقع پر ایس ایس پی سینٹرل نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم میں بھرپور شرکت کی، اور والدین کو پیغام دیا کہ وہ اس قومی فریضے میں بھرپور تعاون کریں تاکہ ملک کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔

انہوں نے جوانوں اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ مکمل طور پر الرٹ رہیں اور کسی بھی قسم کی مشتبہ سرگرمی کی صورت میں فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس ہر ممکن اقدام کر رہی ہے تاکہ پولیو مہم بلا رکاوٹ اور کامیابی کے ساتھ مکمل ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں