59

سعودی حکومت پرتنقید،ایرانی عالم دین حج ادائیگی کے دوران گرفتار

مکہ مکرمہ(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں معروف ایرانی مذہبی اسکالر غلام رضا قاسمیان کو سعودی حکومت کے خلاف تنقیدی سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر گرفتارکرلیا گیا۔ایرانی عالم فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے، جہاں انہیں گرفتار کیا گیا۔

ایرانی عدلیہ نے اس گرفتاری کوغیرمنصفانہ اورغیرقانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔اس معاملے پر سعودی وزارت اطلاعات نے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “ہم ایسی کسی بھی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں جو مسلم اتحاد کو نقصان پہنچائے، خاص طور پر حج جیسے مقدس موقع پر۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران، سعودی عرب سے اپنے تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں