کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ایسٹ کی زیرِ صدارت یومِ علی ؓ کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ایس پیز، ایس ایچ اوز، جلوسوں کے منتظمین اور اسکاؤٹس کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں یومِ علی ؓ کے دوران منعقدہ مجالس و جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں جلوسوں کے منتظمین نے اپنے اپنے سیکیورٹی مسائل کے بارے میں ایس ایس پی ایسٹ کو آگاہ کیا۔
ایس ایس پی ایسٹ نے سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس میں شریک تمام شرکاء کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ایس ایس پی ایسٹ نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ان کے سیکیورٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور جلوسوں کے منتظمین اور مجالس کے پرمٹ ہولڈرز کے ساتھ چوبیس گھنٹے رابطہ رکھا جائے۔
ایس ایس پی ایسٹ نے یومِ علی ؓ میں تمام منعقدہ مجالس، جلوس اور امام بارگاہوں پر مناسب سیکیورٹی کا انتظام کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ایس ایس پی ایسٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس یومِ علی ؓ کے دوران بہترین سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔


