دریائے سندھ خوشحال گڑھ میں کشتی ڈوب گئی،9افراد سوار تھے

کوہاٹ(ایچ آراین ڈبلیو)دریائے سندھ خوشحال گڑھ کے مقام پر کشتی ڈوب گئی، ریسکیو1122ذرائع کے مطابق کشتی میں 9 افراد سوار تھے-کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملنے پرریسکیو 1122مو قع پر پہنچ گئی-ریسکیو1122 غوطہ خوروں نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی ہے-ریسکیو آپریشن میں مقامی غوطہ خوروں کے ساتھ مل کر 7 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا-2 ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے- ریسکیو1122کےسرچ آپریشن میں کوہاٹ، نوشہرہ اور کرک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں-سرچ و ریسکیو آپریشن کی نگرانی عارف خٹک ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ کررہے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں