غیرقانونی تجاوزات سے تنگ عوام کے لئے غیرقانونی بکرامنڈی آباد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)غیرقانونی تجاوزات سےتنگ عوام کےلئےغیرقانونی بكرامنڈی آبادکردی گئی-تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے-کے ایم سی، ٹاؤن انتظامیہ اور متعلقہ پولیس خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں-واضح رہے کہ نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی سے 4-K چورنگی تک اطراف میں غیرقانونی تجاوزات کےبھرمارکردی گئی-پاور ہاؤس کے ساتھ غیر قانونی بكرامنڈی قائم کردیا گیا۔

تجاوزات سے ٹریفک جام ہوتا ہے جس کے باعث شہریوں کو دشواریوں کا سامنا رہتا ہے-ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ٹھیلے والوں سے 100 روپے یومیہ بھتہ لیا جارہا ہے کس کے نام پر پیسے جمع کیئے جاتے ہیں ۔ بیٹر کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ حقائق سامنے آئیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں