غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار،ایف آئی اے کے کارروائی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل کراچی کی کاروائی،ڈی جی ایف ائی اے رفعت مختارکی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے چھاپہ مار کاروائی میں 2 ملزمان گرفتار – کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی اور گولڈ برآمد کرلیا-ذرائع کےمطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی ٹیم کا فاطمہ ہسپتال، سولجر کراچی کے قریب چھاپہ مار کاروائی کےدوران 2ملزمان کوگرفتارکیا گیا-واضح رہےکہ گرفتار ملزمان کی شناخت سید محمد رضا اور حسنین کے نام سے ہوئی ہے-گرفتار ملزمان غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں-چھاپےکےدوران ملزمان سے 50600 امریکی ڈالر برآمد کرلئے گئے ہیں-جبکہ ملزمان سے1500 یورو،ا لاکھ روپےاور10 تولے سونا کا سکہ برآمدہوا ہے-ملزمان سے 3 عدد موبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے-ملزمان کے موبائل فون سے غیرملکی کرنسی کےتبادلےسے متعلق ڈیجیٹل ثبوت بھی برآمد کر لیے گئے- ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے-ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے-ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں