کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بن قاسم تھانے کی حدود صابو گبول گوٹھ کے سرکاری پارک پر بااثر قبضہ گروپ نے قبضہ کرلیا، قبضہ گروپ نے پارک مسمار کرکے پلاٹنگ کی کٹنگ کر ڈالی، جس کے بعد قبضہ گروپ وسیم حسین گبول، غلام نبی مگسی اور دیگر نے سرکاری پارک کو مسمار کردیا، اس سلسلے میں اہم زرائع نے بتایا کہ بن قاسم تھانے کی حدود یوسی پپری صابو گبول گوٹھ کے سرکاری پارک پر بااثر قبضہ گروپ وسیم حسین گبول، غلام نبی مگسی اور دیگر کارندوں نے قبضہ کرکے پارک کو مسمار کرکے پلاٹنگ کی کٹنگ کر دی ہے، قبضہ مافیہ کو علاقے کی اہم شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے، جنہوں نے پیسوں کے عیوض قبضہ مافیہ کو سرکاری پارک پر قبضے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے، دوسری جانب علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ صابو گبول گوٹھ کا سرکاری پارک قدیمی ہے جس پر غیرقانونی قبضہ کرکے مسمار کیا گیا ہے، یہ پارک سرکاری پراپرٹی ہے جس سے گوٹھ اور علاقہ عوام کو شادی و میت کی صورت میں بڑی سہولت تھی، پارک پر قبضے کی صورت میں عوام شدید پریشان ہے، اس سلسلے میں علاقہ عوام و معززین نے آئی جی سندھ، میئر کراچی، ڈی سی ملیر، ایس ایس پی ملیر اور دیگر سے مطالبہ ہے کہ صابو گبول گوٹھ کے سرکاری پارک سے قبضہ ختم کرواکر واپس پارک کی شکل بحال کرائی جائے اور قبضہ گروپ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
50


