42

سندھ یونیورسٹی جامشوروکے وائس چانسلرکی صدارت میں کل اجلاس منعقد ہوگا

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کنبھٹی کی صدارت میں کل مورخہ 29 مئی 2025 کو سینیٹ ہال میں سندھ یونیورسٹی جامشورو کے ریجنل ڈائریکٹرز اور حیدرآباد اور میرپورخاص کے ریجنل ڈائریکٹرز اور دونوں ریجن کے تمام ڈگری کالجز کے پرنسپلز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوگا۔

اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے تحت الحاق شدہ کالجز میں شروع کیے گئے چار سالہ بی ایس پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نئے کالجوں میں بی ایس پروگرام شروع کرنے کے لیے ٹیچنگ فیکلٹی، انفراسٹرکچر اور دیگر ضروری سہولیات پر غور کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں