یوم تکبیرعزم واستقلال کادن،دنیا کویقین دلاتےہیں پاکستان امن کاخواہاں ہے،عشرت العباد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی (میری پہچان پاکستان) ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ یوم تکبیر عزم و استقلال کا دن ہے۔آج سے27برس قبل پاکستان کےسائنسدانوں، تکنیکی ماہرین اورمسلح افواج نےملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ اسکے باعث قوم کو نیا عزم اور اور حوصلہ ملا، جنوبی ایشیاء میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے میں مدد ملی۔ انہوں نے یہ بات مرکزی کمیٹی کے اجلاس سےخطاب کرتےہوئے کہی۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ یوم تکبیر کا دن قوم یہ پیغام دیتی ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ ہم نے6اور10مئی کوجوسبق دیا۔وہ صرف ایکشن کا ری ایکشن تھا۔ لیکن گرپاکستان کوترنوالہ سمجھنےکی غلطی کی گئی توپھر پاکستان کسی بھی ایدونچرکی صورت میں وہ کرےگا جوبھارت کےوہم وگمان میں بھی نہیں ہوگا۔ ہم ایٹمی طاقت ہیں۔پھر بھی امن پسند اور بین الاقومی قوانین کی پاسداری کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر افواج پاکستان نے بنیان المرصوص آپریشن میں کامیابی حاصل کی تو یہ کامیابی بھی اسی عزم اور اعتماد کی مرہون منت ہے جو آج سے 27برس قبل پاکستان کو جوہری صلاحیت ملنے کے بعد حاصل ہوا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جرات منانہ اور مرد آہن قیادت اور تمام فورسز اور چیف کی با صلاحیت شجاعت اور بہترین پیشہ وارانہ مہارت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن قوم کو فخر ہے کہ اسکے سپاہ سالار نے پاکستانی قوم کو اقوام عالم میں سر بلند کیا۔ قوم تمام شہداء فورسز کے جوانوں اور دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ کیونکہ تمام تر کامیابیاں ان فوجی جوانوں اور شہداء کی قربانیوں کی مرہون منت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو یقین دلاتے ہیں پاکستان امن کاخواہاں ہے۔ لیکن اپنی آزادی۔ عزت اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔۔۔میری پہچان پاکستان۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھی اس پیغام کو آگے بڑھا رہے ہیں اور پاکستانی قوم کی یکجہتی ہی افواج پاکستان کی طاقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں