پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملکی سلامتی کا ضامن،قوم کےلئےباعث فخرہے، ظفراحمد صدیقی

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 28 مئی 1998 کوپاکستان نےانڈیا کےایٹمی دھماکوں کےبعد جب ملکی سلامتی کو سنگین صورتحال کے باعث جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کرکےپاکستان نے پہلی اسلامی ایٹمی ریاست ہونےکا اعلان کیا جس کے بعد پاکستان کے دشمنوں کو اس کے بعد جواب مل گیا :28 مئی1998 کو چاغی میں کامیاب ایٹمی تجربات سے پاکستان عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا، یوم تکبیر کا دن ہماری قومی تاریخ کا وہ یادگارلمحہ ہے جب پاکستان نے دنیا پر یہ واضح کردیا کہ وہ اپنی خودمختاری،علاقائی سالمیت اوردفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ یہ دن ہمیں ان تمام سائنسدانوں، انجینئرز، تکنیکی ماہرین اور سیاسی قیادت کی لازوال قربانیوں اور بے مثال محنت کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے دن رات کام کیا۔”

ظفراحمد صدیقی نے مزید کہا کہ آج ہم بحیثیت قوم اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا گیا ہے۔ایٹمی صلاحیت نے نہ صرف ملک کی جغرافیائی سرحدوں کو محفوظ بنایا ہے بلکہ ایک پُرعزم اور خود انحصار قوم کے طور پر ہماری شناخت کو بھی مضبوط کیا ہے۔

یہ ایٹمی طاقت خطے میں استحکام کی علامت ہے اور دشمن کے کسی بھی مذموم عزائم کا بھرپور جواب دینے کی ہماری صلاحیت کا ثبوت ہے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں