حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی شوریٰ کے رُکن و صوباٸی ناظم اعلیٰ سندھ صوفی یحییٰ قادری نے اپنے ایک بیان میں حیسکو میں جانب سے حیدرآبادسرکل, میرپورخاص سرکل, نوابشاہ سرکل, اور لاڑ سرکل میں گھنٹوں گنھٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر اپنا سخت ردعمل دیتے ہوۓ کہا ہے کہ حیسکو اپنی انسان دشمن اور صارف دشمن پالیسی سے باز رہے انہوں نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سیزن کے باوجود حیسکو کی جانب سے 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور کٸی علاقوں میں ٹرانسفارمرز کی خرابی اور فالٹس کی وجہ سے کٸی کٸی دن بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے عوام سخت عذاب میں مبتلا ہیں مریضوں بزرگوں اور بچوں کو سخت تکلیف سے گذرنا پڑ رہا ہے بیان میں مزید کہا گی کہ حیسکو کا بجلی فراہمی کا بوسیدہ سسٹم عوام کے لیٸے وبال جان بن چکا ہے آۓ دن خستہ حال ٹرانسفارمز پھٹنے خراب ہونے اور بجلی کی لاٸنیں گرنے سے نہ صرف بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے بلکہ انسانی جانوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں بیان میں کہا گیا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوتا جا رہا ہے حیسکو انتظامیہ عوامی شکایات کا ازالہ کرنا تو دور ان کی شکایات سننے کو بھی تیار نہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حیسکو انتظامیہ نے عوام دشمن روش کو اپنی پالیسی بنا لیا ہے جس طرح حیسکو اپنی ریکوری پر توجہ دیتی اور سخت پالیسیاں بنانے میں مصروف ہے اسی طرح عوام کو بجلی کی سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے پر توجہ دے تو بہتر ہوگا بیان میں کہا گیا کہ حیسکو اپنی ظالمانہ روش سے باز آجاۓ ورنہ عوام کا سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔


