48

سندھ میں‌ کرپشن ہی کرپشن، سیشن جج کا اینٹی کرپشن کو تحقیقات کا حکم

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایک ٹھیکہ میں ٹھیکیدار سے الگ مٹیریل لیا گیا سرکاری مٹیریل الگ سے خریدا گیا اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی، کشمور کے ٹھیکیدار امتیاز احمد مزاری نے سیشن جج کشمور کو درخواست دے دی ، سیشن جج کا اینٹی کرپشن کو تحقیقات کا حکم

اریگیشن کشمور کالونی نمبر ایک میں سیوریج کے نظام کی مرمت کیلئے ٹھیکہ ملا تو سامان بھی خریدا، ٹھیکیدار کے مطابق ٹھیکہ دینے کے بعد آبپاشی انجنیئر دانش کمار نے سرکاری سامان خریدا اب انجنیئر ایک کروڑ 16 لاکھ روپے کی ادائیگی نہیں کررہا

ٹھیکیدار کی درخواست پر سیشن جج کشمور نے سرکل افسر کشمور کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ، سرکل افسر نے آبپاشی انجنیئر دانش کمار کو خط لکھ کر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت

سرکل افسر اینٹی کرپشن کشمور نے ہدایت کی کہ اپنا ریکارڈ فراہم کریں تاکہ انکوائری مکمل کرکے سیشن جج کشمور کو ریکارڈ فراہم کیا جاسکے ، ڈویزنل اکاؤنٹس افسر خورشید احمد ، اسٹور کیپر قربان علی چاچڑ ، ٹینڈر کلرک کامران علی چاچڑ کو بھی اپنے ساتھ لائیں ،

اپنا تبصرہ بھیجیں