پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)عمران خان کی رہائی کے لیے قائم پرامن احتجاجی کیمپ پر حملے میں ملوث پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں پیپلز پارٹی کے محمد علی باچا، ملک عظمت، ضیاء اللہ، ہمایون خان، شاہ ذوالقرنین سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ایسے غیر جمہوری، اشتعال انگیز اور انتقامی اقدامات کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔
عمران خان کی فکر، نظریے اور آزادی کے لیے چلائی جانے والی عوامی تحریک کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، اور ہر اس طاقت کا بھرپور جمہوری اور قانونی طریقے سے مقابلہ کرے گی جو عوام کے منتخب قائد کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔
پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان عمران خان کے نظریے پر قائم ہیں اور کسی بھی قسم کی فسطائیت یا سیاسی انتقام کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔


