پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰن قائمہ کمیٹی میں عوامی نیشنل پارٹی (صدر) ایمل ولی سے تلخ کلامی پر معذرت کے لیے پشاور میں باچا خان مرکز پہنچ گئے۔
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمٰن جرگہ لیکر باچا خان مرکز پہنچے، اے این پی سربراہ ایمل ولی خان نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ چیئرمین صاحب خود آئے، سب کدورتیں ختم ہوگئیں اور تحریک استحقاق واپس لے لوں گا۔
اے این پی کے صدر نے کہا کہ باچا خان مرکز پشتونوں کا گھر ہے یہاں آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، یہ ایک حادثہ تھا پشتون قوم تو سر کے دشمن کو بھی معاف کردیتے ہیں۔


