آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت سندھ کی مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے عہدیداران کے ساتھ اجلاس

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت سندھ کی مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے عہدیداران کے ساتھ اجلاس۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیز سندھ پولیس ہائے پیٹرول،اسٹبلشمنٹ،ہیڈکواٹرزڈویژنل و زونل ڈی آئی جیز کے علاوہ ملک شیرخان صدر کراچی گڈزایسوسی ایشن، ملک ٹرانسپورٹرشہزاداعوان،یسین خان نیازی یونائیٹڈ گڈزٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن،امداد نقوی کراچی گڈزکیریئرایسوسی ایشن،ملک شبر،غلام محمدآفریدی،نظار جعفری پاکستان گڈز، رانا عاصم شکور فلیٹ آپریٹر ایسوسی ایشن پاکستان نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی سندھ پولیس ہائے وے پیٹرول کی جانب سے اہم شاہراہوں پر سیکورٹی،پولیس نفری اور سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سندھ حکومت نے ہائے ویزکی سیکورٹی کے لئے ایک نیا یونٹ سندھ پولیس ہائے وی پیٹرول تشکیل دیا ہے۔ بریفنگ

سندھ کے 42ٹال پلازہ اور ،13ہائے ویز پر 88پولیس بیٹ اور 90گاڑیاں تعینات کی ہیں۔ بریفنگ

سندھ پولیس ہائے وے پیٹرول رات دن سڑکوں پر موجود ہے۔ بریفنگ

جلد ایک کنٹرول سینٹرل اور ایک یونیورسل ہیلپ لائن نمبرکا آغازبھی کردیا جائے گا۔ بریفنگ

احتجاج،سڑک بلاک اور مظاہروں کے دوران پولیس کے تعاون اور مدد کے شکر گزار ہیں۔ ٹرانسپورٹرز

شرپسندعناصر احتجاج کے دوران مال بردار گاڑیوں کونقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ٹرانسپورٹرز

احتجاج کے دوران سڑک بند کرنے کی روایت کو ختم کیا جائے۔ ٹرانسپورٹر

شاہراہوں پرواقع پیٹرول پمپس،عمارتوں پر لگے کیمروں کو کنٹرول روم سے منسلک کیا جائے۔ ٹرانسپورٹرز

پولیس اور دیگراداروں کا آپس میں تعاون یقنی بناکر مشترکہ ہیلپ لائن قائم کی جائے۔ ٹرانسپورٹرز

تمام ضلعی افسران اور ڈی آئی جیز کو سڑک بلاک کرنے پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے جاچکے ہیں۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن

ٹرانسپورٹرحضرات جلدازجلداپنی گاڑیوں پر کیمرے نصب کروائیں تاکہ حملہ کرنے والے ملزمان کی شناخت آسان ہوسکے۔ آئی جی سندھ

موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام ضلعی افسران شاہراہوں پرنفری بڑھائیں۔ آئی جی سندھ

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں تمام ٹرانسپورٹرز کو مطلع کیا جائے۔ آئی جی سندھ

اپنا تبصرہ بھیجیں