دیربالا میں غیرت کے نام پر خاتون اور اس کی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد قتل

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) غیرت کے نام پر قتل کے اندوہناک واقعے میں خاتون اور اس کی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔

پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے یباڑ کیجون میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص نے اپنی بیوی، 8 سالہ بیٹی اور ایک نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

حملہ آور نے اپنی بیوی اور ایک شخص پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ فائرنگ کی زد میں آ کر اس کی معصوم 8 سالہ بیٹی بھی جاں بحق ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں