حیدرآبادایچ آراین ڈبلیو) ملنگ کا روپ دھارے موٹر سائیکل چور بی سیکشن پولیس کے ہاتھوں گرفتار
گزشتہ روز سوشل میڈیا واٹس ایپ گروپس میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک ملنگ حیدر چوک سے موٹر سائیکل چوری کرکے بآسانی فرار ہوگیا
سوشل میڈیا کی اس ویڈیو پر حیدرآباد کے مختلف تھانہ جات نے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا
ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن طاہر حسین مغل نے سب انسپیکٹر انجم ابرار مغل و دیگر اسٹاف کے ہمراہ خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں دیکھے جانے والے موٹر سائیکل چور ملنگ کو گرفتار کرلیا
گرفتار موٹر سائیکل چور ملنگ کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد
موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ تھانہ مکی شاہ میں مقدمہ کرائم نمبر 25/2025 زیر دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان کے تحت درج ہے


