51

امریکا کے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، صدر ٹرمپ کا دعوی

واشنگٹن (ایچ آراین ڈبلیو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

ٹرمپ نے کہا روسی صدر پیوٹن لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں جس سے وہ ناخوش ہیں ۔ روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

واضح رہے جمعہ کو ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا روم میں پانچواں دور ختم ہوا۔

امریکی حکام کے مطابق فریقین نے آئندہ بھی ملاقات پراتفاق کیا ۔ امریکا اورایران کےدرمیان مذاکرات تعمیری رہے، مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے،دونوں ملکوں کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں