27

یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں ایک پروقار تقریب

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کی خصوصی ہدایت پر یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکرٹری انٹربورڈ محمد کاشف صدیقی، ناظم امتحانات زرینہ راشد سمیت افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران یومِ دفاع پاکستان کی اہمیت، 6 ستمبر 1965ء کے تاریخی معرکے اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاک فوج اور پاکستانی عوام کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو اور بورڈ کے افسران و ملازمین نے یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے 6 ستمبر 1965ء کو بھارت کی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور پاکستانی قوم کی بے مثال بہادری، عزم، اتحاد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ یومِ دفاع ہمیں ان عظیم شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پاکستان کی اصل طاقت اس کی بہادر افواج کے ساتھ ساتھ اس کے متحد اور محب وطن عوام ہیں۔ تقریب کے اختتام پر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے ایک خصوصی ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے کی۔ ریلی میں سیکرٹری محمد کاشف صدیقی، ناظم امتحانات زرینہ راشد، افسران اور ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھارکھے تھے اور پاکستان کی سلامتی،استحکام اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے نعرے بھی لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں