گھارو پمپنگ اسٹیشن پر کیبل فالٹ، آدھا کراچی پھر پانی سے محروم

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کے الیکٹرک کی جانب سے گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر کیبل فالٹ، کیبل فالٹ آج صبح 10 بج کر 35 منٹ پر ہوا، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک فالٹ کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہے،

کیبل فالٹ تاحال صحیح نہیں ہوسکا، واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہے، گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 30 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، پورٹ قاسم بن قاسم ٹاؤن شاہ فیصل ٹاؤن پی این ایس مہران پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز کے علاقے متاثر ہونگے،

اپنا تبصرہ بھیجیں