5

محکمہ لوکل ٹیکسز کی جانب سے ریکوری کیلئے کیئے جانے والے اقدامات کو ناکافی قرار دے دیا گیا

کراچی( ایچ آراین ڈبلیو ) ٹاؤن میونسپل کمشنر مورڑو میربحر الہی بخش سیال نے کہا ہے کہ ٹاؤن میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بلدیاتی افسران باہمی مشاورت اور مربوط حکمت عملی سے فرائض کی انجام دیہی کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی افسران کی ویکلی میٹنگ کرتے ہوئے کیا موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن کی حدود میں جار ی صفائی ستھرائی، پارکس و پلے گراؤنڈز کی تزئین وآرائش اور بیوٹی فیکشن پر زور دیا اور تعمیر و مرمت اور نکاسی آب کے جاری کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام موجود وسائل کو بروئے کار لایا جائے لینڈ کے ڈائریکٹر کو انکروچمنٹ کے حوالے سے سخت ہدایت دیں جبکہ محکمہ لوکل ٹیکسز کی جانب سے ریکوری کیلئے کیئے جانے والے اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقررہ اہداف حاصل کیئے بغیر نہ تو عوام کو بروقت سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں اور نہ ہی مذید ترقیاتی منصوبے بنائے جا سکتے ہیں انہوں نے دیگر محکموں کے افسران کو بھی پابند کیا کہ عوامی سہولیات کی فرہمی کے عمل کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے نا صرف اپنی بلکہ عملے کی حاضری کے ساتھ ساتھ دفتری اوقات کار کی پابندی کو بھی یقینی بنائیں میٹنگ میں موجود بلدیاتی افسران نے اور مورڑو میر بحر ٹاؤن میں جاری صفائی ستھرائی، پارکس و گراؤنڈز کی تزئین وآرائش،تعمیر و مرمت اور نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے جاری کاموں کے بارے میں بر یفنگ دی جبکہ محکمہ لوکل ٹیکسز کے افسران نے مقررہ اہداف کے حصول کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی ہر شعبہ میں ذمہ دار افسران تعینات ہیں شعبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اگر ہم اجتماعی کوشش کریں تو مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں میونسپل کمشنر الٰہی بخش سیال نے مورڑو میر بحر ٹاؤن کے افسران و عملہ کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسران و عملہ جو غیر حاضر ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی .

اپنا تبصرہ بھیجیں