خضدار (ایچ آراین ڈبلیو) خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ_الہند کے دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے طلبہ میں سے مزید 2 طالبات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے طالبہ شیما ابراہیم اور مسکان منگل کو خضدار میں اسکول بس پر فتنۃ_الہند کے حملے میں زخمی ہوئی تھیں، تاہم زخموں کی تاب نہ لاکر آج شہید ہوگئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شیما ابراہیم اور مسکان کی شہادت کے بعد واقعے میں شہید طلبہ و طالبات کی تعداد 8 ہوگئی ہے، شہدا میں 7 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔


