زیورچ (ایچ آراین ڈبلیو) سوئٹزر لینڈ میں کام کرنے والی ایک ‘این جی او’ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی حمایت سے چلنے والی ‘جی ایچ ایف’ کے بارے میں تحقیقات کرائی جائیں کیونکہ یہ غزہ میں امداد کی تقسیم کا ایک نیا منصوبہ متعارف کرا رہی ہے جس کی اقوام متحدہ نے حمایت نہیں کی ہے۔
اقوام متحدہ نے ‘جی ایچ ایف ‘ کے اس نئے امدادی پروگرام کو جانبدار قرار دیا ہے۔ جس کی وجہ سے فلسطینیوں کو مزید نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑے گا۔ جبکہ ہزاروں افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔
جبکہ امریکی فاؤنڈیشن کو کامل اعتماد ہے کہ وہ اپنے منصوبے کے مطابق مئی کے اواخر تک کام شروع کر سکے گی۔ یاد رہے یہ منصوبہ اسرائیل کو قبول ہے۔ اس نے منصوبے کے بروئے کار آنے تک بہت ہی محدود مقدار میں امدادی سامان غزہ جانے کی اجازت دی ہے۔