ڈھاکہ (ایچ آراین ڈبلیو) بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس حکومت پر انتخابات سے متعلق دباؤ بڑھنے پر مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ان کی ہفتہ کے روز یہ ملاقات ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب انہوں نے کہا تھا کہ وہ استعفیٰ دے دیں گے۔
84 سالہ نوبل انعام یافتہ محمد یونس بنگلہ دیش کے عبوری رہنما ہیں جنہوں نے حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف ہونے والی بغاوت کے بعد اقتدار سنبھالا ہے۔
محمد یونس کے پریس سیکرٹری شفیق العالم نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ وہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی ‘بی این پی’ کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں وہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔


