61

بھارت میں طبی رضاکار پاکستان سے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

احمد آباد (ایچ آراین ڈبلیو) بھارت میں طبی رضاکار پاکستان سے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے واٹس ایپ کے ذریعے ریاست گجرات میں بھارتی ایئرفورس سمیت دیگر فوجی تنصیبات کی معلومات اور تصاویر کو پاکستانیوں کے ساتھ شیئر کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار طبی رضاکار کو مزید تفتیش کے لیے احمد آباد منتقل کرکے ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا جب کہ نامعلوم پاکستانی ایجنٹ کے خلاف بھی مقدمہ دائر کردیا گیا۔

بھارتی پولیس نے ریاست گجرات کے علاقے رن آف کچھ سے طبی رضاکار کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق گجرات کے اینٹی ٹیرارزم اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے رن آف کچھ میں متعدد طبی خدمات ادا کرنے والے رضاکار ساہ دیو سنگھ گوہل کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے احمد آباد منتقل کردیا۔

گرفتار کیے گئے طبی رضاکار سے تحویل میں لیے گئے فون کو فرانزک تفتیش کے لیے بھیج دیا گیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے پاکستان کے لیے جاسوسی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے پاکستان کو بھارت کی حساس تنصیبات کی معلومات فراہم کی۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے واٹس ایپ کے ذریعے ریاست گجرات میں بھارتی ایئرفورس سمیت دیگر فوجی تنصیبات کی معلومات اور تصاویر کو پاکستانیوں کے ساتھ شیئر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں