کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ ڈاکس پولیس کی خفیہ اطلاع پر نالہ اسٹاپ مچھر کالونی میں ایک کیبن پر چھاپہ۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
مضر صحت گٹکا/ماوا کی فروخت میں ملوث مطلوب ملزم گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی
ملزم کی شناخت سفیان ولد گل مرجان کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے کیبن سے بوقت گرفتاری 55 عدد پڑیاں مضر صحت گٹکا/ماوا برآمد ہوا۔
ملزم گٹکا/ماوا سیلر مطلوب ملزمان کی (C) کیٹیگری میں بھی شامل تھا۔
ملزم کو ایس ایچ او تھانہ ڈاکس انسپکٹر نفیس الرحمان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے مخبر خاص کی اطلاع پر گرفتار کیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


