نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران ملازمان کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات کا سلسلہ جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران ملازمان کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات کا سلسلہ جاری ہے

اسٹریٹ کرائم، منشیات، نظم ضبط، ایڈمنسٹریشن سمیت دیگر شعبہ جات میں ایمانداری اور فرض شناسی سے اپنی ڈیوٹی کرنے والے افسران و ملازمان کی حوصلہ افزائی دیگر ملازمان کے لئے مثال ہے. ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اس ضمن میں اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف بہترین انٹیروگیشن کرنے والے افسران اور اس انٹیروگیشن کے نتیجے میں دیگر ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کے انعامات تقسیم کئے جاتے ہیں

امروز ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے ایس ایچ او تھانہ بلال کالونی انسپکٹر محمد ناصر کو بہترین انٹیروگیشن کے نتیجے میں ملنے والے ٹارگٹ کو کامیابی سے گرفتار کرنے پر CC-III اور نقد انعام دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں