اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) مارخور کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔
مارخور ایک مشہور اور ماحولیاتی لحاظ سے اہم جانور ہے جو وسطی اور جنوبی ایشیا کے پہاڑی علاقوں میں پایاجاتا ہے۔
مارخور کی بقاء کو درپیش بڑے خطرات میں قدرتی مسکن کا ناپید ہونا، اس کا نقصان، غیر قانونی شکار اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات شامل ہیں۔
مارخور اور اس کے قدرتی مسکن کا تحفظ ایک ضروری ماحولیاتی تقاضا ہے جس سے اس اہم جانور کے تحفظ کی کوششوں اور پائیدار سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ٹاپ اینٹلی جنس ایجسنی کا نشان بھی مارخور ہے


