5

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: (ایچ آراین ڈبلیو) خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ کارروائیوں میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی وزیرستان اور بنوں جبکہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ ان کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کی، جس کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جبکہ بارودی مواد کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگا کر انہیں گھیرے میں لیا اور مؤثر کارروائی کی۔

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے ساسول میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں کوارڈ کاپٹر کی مدد سے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا اور مقامی آبادی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عزمِ استحکام وژن کے تحت کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

### انسانی حقوق و عوامی مفاد:

سیکیورٹی کارروائیوں کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور مقامی آبادی کو نقصان سے بچانے کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔

### HRNW Support Appeal:

انسانی حقوق، عوامی آگاہی اور مستند خبریں عوام تک پہنچانے کے لیے HRNW کے ساتھ تعاون کریں۔

### Disclaimer:

یہ خبر فراہم کردہ معلومات اور سیکیورٹی ذرائع کے بیان کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ کسی بھی دعوے یا اطلاع کی آزادانہ طور پر تصدیق ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں