کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جنسی جرائم کی خصوصی تحقیقاتی یونٹ (SSIOU) کے زیراہتمام آج ڈی ائی جی ایسٹ عثمان غنی صدیقی کہ زیر صدارت جنسی جرائم پر ایک جامع سیمینار کا انعقاد کیا گیا-
سیمینار کا مقصد حساس جنسی جرائم کے مقدمات سے نمٹنے کے لیے آگاہی اور پیشہ ورانہ تفتیشی صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔
اس تقریب میں ماہر امراض نسواں ایسٹ زون انویسٹیگیشن کے تمام ایس ایس پیز اور SIOs نے شرکت کی۔
سیمینار میں جنسی جرائم کی سنگینی پر روشنی ڈالی گئی، قانون کے تحت سزاؤں کی نوعیت کی وضاحت کی گئی ، اور تفتیش کے دوران طبی ثبوت کی اہمیت اور فرانزک پروٹوکول سے اگاہی فراہم کی گئی ۔
سیمینار میں متاثرین کے امدادی نظام کو بہتر بنانے، شواہد کی سالمیت کی حفاظت اور ایجنسیوں کے درمیان کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی۔
تقریب کے اختتام پر ڈی ائی جی ایسٹ، عثمان غنی صدیقی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تفتیشی افسران کو شیلڈز اور انعامات پیش کۓ۔


