6

سویڈن کے اسکول میں تلوار سے حملہ، ایک طالب علم ہلاک، 3 زخمی

سویڈن (ایچ آراین ڈبلیو):** سویڈن کے ایک اسکول میں تلوار سے حملے کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے اسکول میں طلبہ کو تلوار سے نشانہ بنایا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو **گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتار** کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اسی اسکول کا سابق طالب علم تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی جبکہ حملے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

**(ایچ آراین ڈبلیو)**

اپنا تبصرہ بھیجیں