7

روما ریاض مس یونیورس پاکستان کی نیشنل ڈائریکٹر مقرر

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو):** **مس یونیورس پاکستان 2025 روما ریاض** کو مس یونیورس پاکستان کی نیشنل ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

روما ریاض نے اپنی نئی ذمہ داری کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کرتے ہوئے اس تقرری کو اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیا اور خوشی و تشکر کا اظہار کیا۔

روما ریاض کی تقرری کا اعلان فلپائن میں ان کی جانشین **مصباح ارشد** کی تاج پوشی کے موقع پر کیا گیا۔ مصباح ارشد رواں برس پورٹو ریکو میں ہونے والے **75ویں مس یونیورس مقابلے** میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں روما ریاض نے کہا کہ مس یونیورس پاکستان کے ساتھ بطور نیشنل ڈائریکٹر اپنا سفر جاری رکھنے کا موقع ملنے پر وہ بے حد شکر گزار اور پُرجوش ہیں۔

انہوں نے مس یونیورس پاکستان کے فرنچائز مالک اور سابق نیشنل ڈائریکٹر **جوش یوگن** کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے اعتماد کی بدولت انہیں تنظیم کے ساتھ ایک نئے کردار میں کام کرنے کا موقع ملا۔ روما ریاض نے اپنے مینٹور **ایجام بورومیو** کی رہنمائی کو بھی سراہا۔

روما ریاض نے **مس یونیورس پاکستان 2025** کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اب وہ مس یونیورس پاکستان کے مقابلے میں حصہ لینے والی پاکستانی نمائندوں کی رہنمائی اور تیاری میں اہم کردار ادا کریں گی۔

**(ایچ آراین ڈبلیو)**

اپنا تبصرہ بھیجیں