ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان کی بڑی کارروائی ، بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان کی بڑی کارروائی

بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار

دالبندین شہر سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ملزم گرفتار

ملزم کی شناخت افتخار حسین کے نام سے ہوئی

گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ می ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ ہے

ملزم غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث ہے

ملزم نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا

ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی

گرفتار ملزم مسافروں کے پاسپورٹس پر جعلی ایف آئی اے امیگریشن اسٹیمپس لگانے میں ملوث پایا گیا

ملزم سے متعدد پاسپورٹس اور موبائل فون بھی برآمد کر لئے گئے

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں