کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی ، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی ملزم گرفتار۔
تھانہ سولجر بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر پارسی کالونی کے قریب کارروائی کرکے ملزم عبدالمنان ولد جمال الدین کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔


