کشمور (ایچ آراین ڈبلیو) کشمور پولیس کا کُٹ شر گینگ کے خلاف کامیاب سرچ اینڈ ریڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ جرائم پیشہ افراد زخمی، تین ٹھکانے تباہ
ضلع کشمور کے تھانہ گیھلپور اور حاجی خان شر کی حدود میں کشمور پولیس کی جانب سے کُٹ شر گینگ کے خلاف دوسرے روز بھی کامیابی سے سرچ اینڈ ریڈ آپریشن جاری۔
آپریشن کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں پولیس کی جوابی کارروائی سے پانچ ڈاکو زخمی ہوئے جبکہ ان کے تین اہم ٹھکانے اور مورچے تباہ کر دیے گئے۔
یہ آپریشن اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، قتل، پولیس و دیگر فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اور سنگین جرائم میں ملوث شر گینگ کے خلاف جاری ہے۔
آپریشن میں ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز، سی آئی اے، مددگار فائیٹرز اور ریپڈ رسپانس ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا۔ ڈاکوؤں کے گھروں اور خفیہ ٹھکانوں کی مکمل تلاشی لی گئی، جبکہ تین اہم ٹھکانوں کو آگ لگا کر مسمار کیا گیا۔
کشمور پولیس عزم کیے ہوئے ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے اور مغویوں کی بحفاظت بازیابی تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔


