کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ سرجانی کے علاقے لیاری سیکٹر 36 میں پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ، 01 ملزم ہلاک۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان لیاری سیکٹر 36 کے علاقے میں ناکہ لگا کر راہگیر شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لوٹا ماری کررہے تھے۔ طارق الٰہی مستوئی
متاثرہ شہری کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس کی حکمت عملی سے جوابی کاروائی کے دوران 01 ملزم زخمی، جبکہ ساتھی ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔
ہلاک ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھینے گئے 02 موبائل فونز اور پرس/وولٹ برآمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ طارق الٰہی مستوئی
شدید زخمی حالت میں گرفتار ملزم اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے، جبکہ ہلاک ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔


