راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) ملک طاہر محمود شہزاد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر راولپنڈی اور ممتاز علی انسپکٹر ایکسائز راولپنڈی کی ریکارڈ ساز ریکوری۔
اٹک آئل ریفائنری راولپنڈی کی پراپرٹی ٹیکس کی سال 2014 سے عدم ادائیگی بالاخر آج مورخہ 23 مئی 2025 کو مبلغ آٹھ کروڑ روپے داخل خزانہ سرکار کروا دیے گئے۔
یہ ریکوری پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی تاریخ میں کسی ایک یونٹ سے ایک دن میں سب سے بڑی ریکوری ہے۔


