حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ حکومت نے نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے کے مقصد سے تین روزہ “یوتھ امپاورمنٹ سمٹ سندھ” پروگرام کا افتتاح کردیا۔
یوتھ سمٹ پروگرام کا افتتاح سیکریٹری کھیل,امور نوجوانان عبدالعلیم لاشاری اور ڈپٹی سیکریٹری اسد اسحاق نے کیا۔
اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو ڈجیٹل میڈیا، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، اور دیگر اہم موضوعات پر آگاہی فراہم کرنا ہے،عبدالعلیم لاشاری
تاکہ نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکے۔سیکریٹری کھیل
تین روزہ یوتھ سمٹ کانفرنس میں نوجوانوں کے لیے مختلف معلوماتی اور تربیتی سیشنز منعقد کیےجا رہے ہیں، عبدالعلیم لاشاری
حیدرآباد:پہلےسیشن میں “یوتھ اکنامک امپاورمنٹ تھرو انٹرپر ینیور شپ” پر بات چیت کی گئی،
جس میں ڈاکٹر شیرین ناریجو، حرا لاشاری اور ثناء شاہ نے نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں کے فروغ پر زور دیا۔
دوسرے سیشن کا “موضوع کنٹری بیوشن آف آرٹ اینڈ لٹریچر، سوکیو اکنامک امپاورمنٹ سندھ” تھا،
جہاں محمد ذیشان، وحیدہ بلوچ، اور ڈاکٹر تیمور لال نے فنون لطیفہ اور ادب کے ذریعے سماجی و معاشی ترقی کے امکانات پر اظہار خیال کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری کھیل اسد اسحاق، ڈپٹی ڈائریکٹر سید حبیب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان، فرید احمد، ڈی ایس اور مریم کیریو اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
معروف گلوکار سیف سمیجو بھی سمٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے
سیکریٹری کھیل سندھ عبدالعلیم لاشاری اور رکن سندھ اسمبلی صائمہ آغا کی صحافیوں سے گفتگو
سندھ حکومت کا نوجوانوں کے لئے سکھر،لاڑکانہ، میرپورخاص، نوابشاہ اور دیگر شہروں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
سندھ حکومت سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، نوابشاہ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کریں گے،
ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو پروموٹ کریں اور دنیا کو ٹیلنٹ دکھائیں،
بلاول بھٹو زرداری اور وزیر کھیل سندھ کی خواہش ہے نوجوانوں کے لیے ورکشاپ منعقد کئے جائیں
سندھ کے ایکسپرٹ لوگوں کو یہاں پر مدعو کیا ہے،
موسمیاتی تبدیلی ملک کا ہی نہںی بلکہ پورے دنیا کا مسئلہ ہے،
ہم نے ٹرانسجنڈرز پر بھی سیشن رکھا ہے،
ہماری کوشش یہی ہے کہ نوجوانون کو نہ صرف روزگار ملے بلکہ ہائیر ایجوکشین سے متعلق بھی تعلیم دیں گے
بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لئے اسکالر شپ سے متعلق بھی آگاہی فراہم کررہے ہیں،
یہاں پر مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں، یہ ایونٹ تین دن جاری رہے گا
سندھ حکومت نوجوانوں کو انٹر نیشنل سطح پر بھی انٹروڈیوز کرائے گی،
محکمہ کھیل سندھ کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ دکھانے کے لئے ایسے پروگرام منعقد کررہا ہے
ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے بھی مسائل ہیں نوجوانوں کو اس سے متعلق بھی آگاہ کرنے کی ضرورت ہے،


