کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر فشریز اینڈ لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی کی ملاقات میں فشریز اور لائیو اسٹاک کے شعبے کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ترقی دینے پر بات چیت
فشریز اور لائیو اسٹاک کے شعبے کو بہتر کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں ، صوبائی وزیر محمد علی ملکانی
ماہی گیری اور لائیو اسٹاک کے شعبے سے منسلک لوگوں کی رہنمائی کی جائے ،وزیراعلیٰ سندھ کی صوبائی وزیرکو ہدایت
محکمہ فشریز اور لائیو اسٹاک ایسی اسکیمز متعارف کروائے جسے پولٹری، ماہیگیری اور مویشی کی صنعت کو ترقی مل سکے، وزیراعلیٰ سندھ
لائیو اسٹاک کی ترقی سے معیشت مستحکم ہوگی اور اس شعبے سے منسلک کاروباری لوگوں میں خوشحالی آئیگی ، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ میں جدید فش فارمنگ متعارف کرانے کی ہدایت، ماہی گیروں کو سہولتیں دی جائیں،سید مراد علی شاہ
ساحلی علاقوں میں فش فارمنگ کو فروغ دیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی وزیر فشریز اینڈ لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی کو ہدایت


