ٹورنٹو (ایچ آراین ڈبلیو) معرکہ بنیان المرصوص/ بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی پر گرپتونت سنگھ پنوں کا بڑا بیان ، بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی پر سکھ فار جسٹس کےسربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا سخت ردعمل، گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت نے بلوچستان میں دہشتگردی کی اور معصوم بچوں کی جان لی، شواہد سے واضح ہےکہ دہشتگردی کا واقعہ بھارتی پراکسیز نےمودی سرکار کے کہنے پر کیا،
پوری سکھ کمیونٹی شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، معصوم بچیوں کے خون کے پیچھے مودی کا ہاتھ ہے، جو خون بلوچستان میں بہایا گیا اس کا حساب لینا چاہیے،


