60

واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانےکے دو 2 اہلکاروں کو گولیاں مار کر موت کی نیند سلا دیا گیا

واشنگٹن (ایچ آراین ڈبلیو) امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے ایک حملے میں صیہونی سفارتخانے کے 2 اہلکاروں کو مار دیا گیا، امریکہ کی سیکرٹری ہوم لینڈ کرسٹی نوم نے بتایا کہ یہ واقعہ واشنگٹن ڈی سی میں صیہونی میوزیم کے قریب پیش آیا جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سیکرٹری ہوم لینڈ کے مطابق واقعے میں صیہونی سفارتخانے کے سٹاف کے 2 اہلکاروں کو گولیاں مار کر موت کی نیند سلا دیا گیا جن میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہے جبکہ واقعہ کے وقت صیہونی سفیر اس مقام پر موجود نہیں تھا۔

واشنگٹن ڈی سی میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعے کے ذمہ دار کے شبے میں ایک 30 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے، دوسری جانب صیہونی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا پے کہ مرنے والوں کو قریب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ حملہ آور کی شناخت 30 سالہ الیاس رودریگز کے طور پر ہوئی ہے، جو شکاگو کا رہائشی ہے اور اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔

حملے کے بعد الیاس رودریگز جائے واردات پر ہی رکا رہا اور پولیس کے سامنے نعرہ لگایا: فلسطین کو آزادی دو، میں نے یہ غزہ کے لیے کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے کو “یہود دشمنی” قرار دے کر اس کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں