کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو تشکیل پا گیا، ترجمان محکمہ موسمیات کا کہا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ آئندہ 24 گھنٹوں میں شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر ضیغم نے بتایا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل پاگیا ہے جو آئندہ 24 گھنٹے مٰں شدت اختیار کرکے ڈیپ ڈپریشن میں بدل جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈیپ ڈپریشن میں بدلنے کےبعد ہی اسکی سمت کا تعین کیا جاسکے گا، تاحال کراچی میں گرمی کی لہر متوقع نہیں ہے، انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی سسٹم قریب آیے گا تو ساحلی علاقوں سے سمندری ہوائیں معطل ہوجائے گی۔
دوسری جانب ساحلی علاقوں کے علاوہ پورا سندھ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، ملک میں ہیٹ ویو کا سلسلہ 24 مئی تک جاری رہے گا، کراچی میں ہوامیں نمی کا تناسب 72 فیصد ہونے کے سبب گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے اور آئندہ دو روز تک گرمی کا زور برقرار رہنے کا امکان ہے۔


