لودھراں : ٹریفک پولیس نے دو گمشدہ بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا

لودھراں (ایچ آراین ڈبلیو) ضلعی پولیس کی جانب سے بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کا سلسلہ جاری۔ ٹریفک پولیس نے دو گمشدہ بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا۔ترجمان پولیس کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے گمشدہ بچوں کے ورثاء کی تلاش کی گئی۔

گمشدہ بچے قدوس آباد کے رہائشی،گھر سے چیز لینے نکلے اور راستہ بھول گئے۔ لودھراں: سخت گرمی میں دونوں بچے بغیر جوتوں کے گھوم رہے تھے۔ لودھراں: ٹریفک پولیس نے دونوں بچوں کو جوتے لیکر دیے، کھانا بھی کھلایا۔

والدین نے بچوں کی واپسی پر ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ والدین بچوں کو گھر سے باہر لاحق خطرات سے بچاؤ اور اپنے تحفظ کے حوالے سے آگاہی دیں۔ڈی پی او کیپٹن(ر) علی بن طارق

اپنا تبصرہ بھیجیں