غزہ (ایچ آراین ڈبلیو) شمالی غزہ کے علاقے بیت لاهیا میں آج صبح اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر کی گئی شدید گولہ باری کے نتیجے میں 6 شہری شہید ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
شہداء کی شناخت درج ذیل ہے:
ملک قشقش (زوجہ حمزہ قشقش)
ایمن مجدی قشقش
غدیر محمد قشقش
ام عدی اللوح (زوجہ رائد اللوح)
لینا صالح کیلانی
رجب سالم
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اچانک کی گئی اس گولہ باری سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ جائے وقوعہ سے موصولہ تصاویر میں تباہ شدہ خیمے، زمین پر پڑی لاشیں اور روتے بلکتے بچے نظر آ رہے ہیں۔
اس واقعے نے ایک بار پھر اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ فلسطینی حکام نے بین الاقوامی اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


