اس سال “قدرت کے ساتھ ہم آہنگی اور پائیدار ترقی” کے تھیم کے تحت دن منایا جا رہا ہے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
حیاتیاتی تنوع زمین کی خوبصورتی اور انسانی بقا کے لیے ناگزیر ہے، وزیراعلیٰ سندھ
جنگلات کی کٹائی، آلودگی اور غیر قانونی شکار ماحولیاتی نظام کے لیے شدید خطرہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ قدرتی طور پر ریگستان، دریا، میدانی و ساحلی علاقوں کے باعث حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہے، مراد علی شاہ
قدرتی وسائل کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
حکومتِ سندھ نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
مینگرووز کی بحالی، محفوظ وائلڈ لائف زونز اور ماحولیاتی تعلیم کا فروغ جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت بایولوجیکل ڈائیورسٹی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، مراد علی شاہ
قدرتی نظام کی بحالی ہی ترقی کا راستہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
خوراک، پانی، ادویات سمیت سب کچھ قدرتی نظام پر منحصر ہے، وزیراعلیٰ سندھ
حیاتیاتی تنوع کا تحفظ، آنے والی نسلوں کی بقا کی ضمانت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
بایولوجیکل ڈائیورسٹی متاثر ہو تو انسانیت بھی متاثر ہوتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
قدرتی نظام کا استحکام وباؤں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
آئیے حیاتیاتی تنوع کی حفاظت کریں اور سندھ کو سرسبز و محفوظ بنائیں، سید مراد علی شاہ
آج ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے ماحول کا تحفظ کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ


