53

‏خضدار دھماکہ — بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے ثبوت سامنے آ گئے

کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) بھارتی خفیہ ایجنسی RAW کے راجستھان ڈیسک کی ایک خفیہ میٹنگ کی تفصیلات، جو فائل XB/521/25 کے تحت درج ہیں، اس امر کا ناقابلِ تردید ثبوت فراہم کرتی ہیں کہ 18 مئی کو Soft-Target Strategy کی منظوری دی گئی، اور اس آپریشن کو خفیہ کوڈ نام Project Chalk-Dust دیا گیا۔

اسی تناظر میں ایک اور اہم ثبوت سامنے آیا ہے، جس کے مطابق میجر (شاید ریٹائرڈ) سدھارتھ اور کالعدم تنظیم BLA کے کمانڈر سبزل کے درمیان 17 منٹ کی انکرپٹڈ کال ہوئی، جس کی آواز کا اسپیکٹروگرام بھارتی نمبر +91-22-6827** سے 89 فیصد مماثلت رکھتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی کرپٹو کرنسی ایکسچینج ShivX کے لاگ میں 18 مئی کو ₹3.6 ملین کی مشکوک ٹرانزیکشن والیٹ آئی ڈی BLA-KHZ-009 میں منتقل ہوئی، جس سے حملے کی مالی پشت پناہی کی تصدیق ہوتی ہے۔

مزید برآں، حادثے کے مقام سے اکٹھے کیے گئے RDX کے نمونوں کا کیمیکل تجزیہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ان میں نائٹروجن-15 کا وہی تناسب پایا گیا ہے جو بھارت کی پلگاؤں آرڈننس فیکٹری کی پروڈکشن لائن D-4 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں