شکارپور(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ مدیجی کے نواحی گاؤں جندودیرو میں گرلز پرائمری اسکول کی چوتھی جماعت کی 9 سالہ طالبہ نصیبان امتیاز بھٹو سے مبینہ زیادتی کی اطلاع پر ایس ایس پی شکارپور کا نوٹس،
ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ نے تھانہ مدیجی کے ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم،
ملزم معشوق بھٹو نے زبردستی زرعی اراضی کی طرف لے گیا اور زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ لڑکی
واقعہ کا مقدمہ لڑکی کے چاچا یاسر بھٹو کی مدعیت میں تھانہ مدیجی میں درج کیا گیا ہے،
گرفتار ملزم کے ساتھی اور سہولتکار کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں ۔
خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں، ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ
خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس ایس پی شکارپور


