القادر ٹرسٹ کیس میں انصاف کے تقاضے اب تک پورے نہیں کیئے جارہے۔ راجہ اظہر

پریس ریلیز (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویزن کے صدر راجہ اظہر کا القادر ٹرسٹ کیس میں ہائی کورٹ میں آج بھی سماعت نا ہونے پر گہرے تحفظات کا اظہار کی انہوں نے کہا کہ آج ہم القادر کیس کی سماعت پر صدر سندھ حلیم عادل شیخ کی قیادت میں ہائی کورٹ میں علیمہ خان کے ساتھ تھے ، کراچی سے ہمارے ساتھ وفد میں فارم۔45 کے ایم پی ایز، ایم این ایز کراچی کابینہ ممبران آج ہائی کورٹ اسلام آباد میں موجود رہے میں اپنی قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان کے کیسسز ججز سن نہیں رہے اگر سنتے تو عمران خان کی آج ہی رہائی ہوجاتی لیکن ہمارے لیڈر عمران خان پر 9 مئی کے کیسسز بھی نہیں سنے جارہے عدالت لمبی لمبی تاریخیں دے رہے ہیں۔ اس سے عمران خان اور قوم کا وقت ضائع کیا جارہا یے۔

عمران خان مسلسل بے گناہ جیل کاٹ رہے ہیں بوگس کیسسز میں انصاف کے تقاضے جب تک پورے نہیں ہونگے ہم جدوجہد کرتے رہیں گے، القادر ٹرسٹ کیس میں انصاف کے تقاضے اب تک پورے نہیں کیئے جارہے۔

بشری بی بی عمران خان کو بے گناہ جیلوں میں رکھا گیا تاکہ عمران خان کو عوام سے دور رکھا جائے اس ناجائز اردلی حکومت میں عمران خان بشری بی بی کی قید تنہائی سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر عائد الزامات میں اب تک کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیئے گئے۔ عمران خان کو القادر کیس میں بے گناہ ہوتے ہوئے بھی سزا سنائی گئی جو کہ ملک و آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس میں وکلا کی جانب سے پیش کردہ دفاعی دلائل کو نظرانداز کیا گیا۔استغاثہ کے گواہوں کی شہادتوں کو بلاجواز اہمیت دی گئی جس میں بددیانتی نظر آتی یے۔

القادر یونیورسٹی کو وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم بھی غیر منصفانہ ہے۔ کیونکہ یہ ادارہ عوامی فلاح کے لیئے کام کر رہا ہے عمران خان کی کوشش سے بنائے گئے ادارے سے بھی انتقام لیا گیا۔

القادر کا انتظامی کنٹرول حکومت کے حوالے کرنا تعلیمی اداروں کی خودمختاری پر حملہ ہے۔یہ اقدام ملک میں عدلیہ کی آزادی اور انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اس فیصلے کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں تاکہ اصل حقائق سامنے آئیں۔ہم اس فیصلے کے خلاف پرامن احتجاج کریں گے۔القادر ٹرسٹ میں اس وقت حکومت بینیفیشری یے۔عمران خان کو جیل میں رکھنے کے لیئے القادر کیس بنایا گیا جو پہلے سے میڈیا کو معلوم تھا۔

فارم 47 کی حکومت نے 190 ملین پاونڈ کیس کو بنیاد بنا کر عمران خان پر بڑا حملہ کیا یے۔ اردلی حکومت مسلسل ایک بیانیہ بنا رہی یے کہ عمران خان ڈیل کے لیئے راضی ہے جو کہ سراسر جھوٹ ہے عمران خان نے واضح کہا ہے کہ اگر اسٹبلیشمنٹ مجھ سے ملکی مفاد کے لیئے بات کرنا چاہتی یے تو ضرور کرے ، عمران خان نے آج پھر واضح کہہ دیا ہے کہ کسی صورت فارم 47 کی حکومت سے بات نہیں کرونگا نا ڈیل کرونگا

عمران خان کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے یہ انکا واضح موقف ہے پی ٹی آئی اس فیصلے کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھے گی ، ہم انصاف کے حصول کے لیئے تمام دستیاب راستے اختیار کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں