بھارت ریاستی پالیسی کے طور پر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار میں سکول وین پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ریاستی پالیسی کے طور پر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے اور بلوچستان میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی وین کو نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے، اور اس بزدلانہ کارروائی سے بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نےکہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد دشمن اب ایسے بزدلانہ حملوں کا سہارا لے رہا ہے، لیکن ہم دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں پر حملہ بھارت کی اخلاقی پستی اور انسانیت دشمن عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارت کی ان سازشوں کے خلاف متحد ہیں اور ہر قیمت پر ملک کا دفاع کریں گے۔

وزیر اعلیٰ نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں