6

نیو کراچی ٹاؤن کی مختلف یوسیز میں سڑکیں اور فٹ پاتھ تکمیل کے آخری مراحل میں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے نارتھ کراچی سیکٹر 9 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معاءنہ کیا، جہاںسڑکیں کارپیٹنگ کے زریعے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جن کا افتتاح آءیندہ چند روز میں ہوجاءے گا جس سے علاقہ مکینوں کو درینہ مسءلہ حل ہوجاءے گا ۔جبکہ سیکٹر الیون آءی نا رتھ کراچی میں فٹ پاتھوں پر رنگین پیور بلاک بچھانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔معاءنے کے موقع پر ان کے ہمراہ مختلف یونین کمیٹیوں کے چیءرمین، واءس چیءرمین، کونسلرز، ٹاؤن افسر جہانزیب خان،فیصل صغیر،ساجد صدیقی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔اس موقع پر چیءرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں، بالخصوص نارتھ کراچی کے سیکٹرز میں سڑکوں کی روڈ کارپیٹنگ اور فٹ پاتھوں پر پیور بلاک بچھانے کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ترقیاتی کاموں کے معیار، رفتار اور پاءیداری کا جاءزہ لینے کے لیے خود مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ عوام کو بہترین اور دیرپا سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام ہر لحاظ سے معیاری اور مقررہ مدت میں مکمل کیے جاءیں۔ محمد یوسف نے کہا کہ عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانا نیو کراچی ٹاؤن کی اولین ترجیح ہے۔جہاں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں وہیں نیو کراچی ٹاؤن کو خوبصورت بنانے کے لءے بیوٹی فکیشن کے کام بھی جاری ہیں ماڈل گلیا ں اور سڑکیں بنا کر عوام کو خوبصورت تحاءف دے رہے ہیں اور ترقی و خوشحالی کا یہ سفر آءندہ بھی اسی رفتار سے جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں